ویڈیو: پاکستان میں 200 سال قدیم مندر کو ڈھانے کی کوشش ناکام
پاکستانی حکام نے ہندو فرقہ اور سیول سوسائٹی کارکنوں کے احتجاج کے بعد 200 سال قدیم ایک ہندو مندر کو مہر بند کردیا۔ ایک کمرشیل پلازا کی تعمیر کے لئے اس تاریخی ڈھانچے کو ڈھانے کی کوشش کی گئی تھی۔
پشاور (پی ٹی آئی) پاکستانی حکام نے ہندو فرقہ اور سیول سوسائٹی کارکنوں کے احتجاج کے بعد 200 سال قدیم ایک ہندو مندر کو مہر بند کردیا۔ ایک کمرشیل پلازا کی تعمیر کے لئے اس تاریخی ڈھانچے کو ڈھانے کی کوشش کی گئی تھی۔
پنجاب کے جنوب مغربی صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے رام لیلا مندر کو ہفتہ کے دن مقامی انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا بعد میں ای ٹی پی بی نے اسے مہر بند کردیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے وسط میں واقع رحیم بازار میں جاریہ ہفتہ انہدامی کارروائی کو رکانے مقامی لوگوں نے مداخلت کی تھی۔ ڈیرہ سیول سوسائٹی اور ٹریڈرس اسوسی ایشن کے صدر سہیل احمد اعظمی نے بتایا کہ وہ یہ پتہ چلتے ہی دیگر لوگوں کے ساتھ مندر کی جگہ پہنچے کہ ورکرس اسے ڈھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
وہاں موجود ایک شخص نے کہا کہ اسے عمارت ڈھانے کا ٹھیکہ ملا ہے۔ آل پاکستان ہندو رائٹس موومنٹ کے صدر ہارون سرب دیال نے امید ظاہرکی کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں گورنر راج میں ہندو مندروں کو پروٹیکشن ملے گا۔