مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

ابوظبی کی ایک سڑک 84 سالہ ہندوستانی ڈاکٹر سے موسوم

ڈاکٹرمیتھیو26 سال کی عمر میں 1967ء میں متحدہ عرب امارات آئے تھے۔ وہ ابتداء میں امریکہ جانے کی تیاری میں تھے لیکن ان کے ایک مشنری دوست نے العین کی ایسی خوبصورتی بیان کی کہ وہ یہیں کے ہوکر رہ گئے۔

دبئی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں ایک سڑک کو 84 سالہ ہندوستانی ڈاکٹر کا نام دیاگیا ہے۔ ملک کے شعبہئ صحت میں اس کی نمایاں خدمات پر اسے یہ اعزاز دیاگیا۔ محکمہ بلدیہ وٹرانسپورٹ (ڈی ایم ٹی) نے ابوظبی کی ایک سڑک کو ڈاکٹرجارج میتھیو اسٹریٹ کا نام دیا۔

یہ سڑک المفرق میں میڈیکل سٹی کے قریب واقع ہے۔ ڈاکٹرمیتھیو نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ جب متحدہ عرب امارات آیاتھا اس وقت انفراسٹرکچر بن رہا تھا۔ میں نے اپنے آپ کو لوگوں کی مدد کے لئے وقف کردیاتھا۔

میں‘ بے حد ممنون ومشکور ہوں کہ میری خدمات کو تسلیم کیاگیا۔ ڈاکٹرمیتھیو26 سال کی عمر میں 1967ء میں متحدہ عرب امارات آئے تھے۔ وہ ابتداء میں امریکہ  جانے کی تیاری میں تھے لیکن ان کے ایک مشنری دوست نے العین کی ایسی خوبصورتی بیان کی کہ وہ یہیں کے ہوکر رہ گئے۔

انہوں نے شیخ زیدکی سرپرستی میں پہلا کلینک کھولا تھا۔ وہ کئی اہم عہدوں پرفائز رہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ڈاکٹرمیتھیو اور ان کی فیملی کو 10 سال قبل امارات کی شہریت دے دی تھی۔

a3w
a3w