دہلی

ٹرین کرایوں میں معمر شہریوں کو رعایت ختم کرنے کا فیصلہ دردناک:کے ٹی آر

سوشل میڈیا پر کے ٹی آر نے وزیر ریلوے اشوینی ویشنو پر زور دیا کہ وہ اپنے اس فیصلہ پر نظر ثانی کریں۔ کے ٹی آر نے ٹوئٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ اشوینی ویشنوجی! معمر شہریوں کا خیال رکھنا نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ یہ ہمارا فرض بھی ہے۔

نئی دہلی: تلنگانہ کے وزیر کے تارک راماراؤ نے جمعہ کے روز ٹرین کرایوں میں سینئر سٹیزنس (معمر شہریوں) کو حاصل رعایت مستقل طور پر ختم کرنے کے ریلویز کے فیصلہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر کے ٹی آر نے وزیر ریلوے اشوینی ویشنو پر زور دیا کہ وہ اپنے اس فیصلہ پر نظر ثانی کریں۔

 کے ٹی آر نے ٹوئٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ اشوینی ویشنوجی! معمر شہریوں کا خیال رکھنا نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ یہ ہمارا فرض بھی ہے۔ انہیں یہ پڑھ کر بہت دکھ ہوا ہے کہ حکومت ہندوستان نے ٹرین کرایوں میں سینئر سٹیزن کو حاصل رعایت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ سے گذارش ہے کہ اس فیصلہ پر نظر ثانی کریں اور اس پر ہمدردانہ غور کریں۔ وزارت ریلوے نے چہارشنبہ کے روز پارلیمنٹ میں بتایا کہ ٹرین کرایوں میں سینئر سٹیزنس کو رعایت بحال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ مارچ2020 میں ریلوییز نے ٹرین کرایوں میں معمر شہریوں کو رعایت ختم کردی تھی۔