پولیس اسٹیشن کے سامنے معذور جوڑے کی انوکھی شادی
ایک منفرد اور چونکانے والا واقعہ باپٹلہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سامنے پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک معذور لڑکا اور لڑکی طویل عرصہ سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، لیکن ان کے گھر والوں نے اس رشتہ کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔
حیدرآباد : ایک منفرد اور چونکانے والا واقعہ باپٹلہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سامنے پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک معذور لڑکا اور لڑکی طویل عرصہ سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، لیکن ان کے گھر والوں نے اس رشتہ کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔
اس مخالفت کے باوجود دونوں نے ہمت دکھاتے ہوئے عوامی مقام پر شادی رچانے کا فیصلہ کیا۔ سڑک پر ہی ایک دوسرے کو ہار پہنا کر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی کے فوری بعد انہوں نے سیدھا بابتلا ٹاؤن پولیس اسٹیشن کا رخ کیا اور پولیس سے اپیل کی کہ انہیں اور ان کے نئے رشتے کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔
పోలీస్ స్టేషన్ ఎదుట వికలాంగుల ప్రేమ వివాహం
— ChotaNews App (@ChotaNewsApp) August 28, 2025
బాపట్ల పట్టణ పోలీస్ స్టేషన్ ఎదుట ఒక వినూత్న ఘటన జరిగింది. తమ ప్రేమను ఇళ్లలో అంగీకరించకపోవడంతో, ఇద్దరు వికలాంగులు నడిరోడ్డుపైనే పెళ్లి చేసుకున్నారు. పెళ్లి తర్వాత తమకు రక్షణ కల్పించాలని కోరుతూ నేరుగా పోలీస్ స్టేషన్ను ఆశ్రయించారు. ఈ… pic.twitter.com/ldltLdrkR4
اس موقع پر کئی دیگر معذور افراد بھی موجود تھے جنہوں نے اس جوڑے کی حمایت کی اور ان کے حوصلہ اور جرات کو سراہا۔ عینی شاہدین کے مطابق، یہ منظر نہ صرف غیر معمولی تھا بلکہ سماج کے لئے ایک پیغام بھی ہے کہ محبت اور ہمسفر کی چاہت جسمانی معذوری کی محتاج نہیں۔
پولیس حکام نے جوڑے کو تسلی دی اور ان کی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔