امریکہ میں 10 بچوں کا ریپ کرنے والا فٹبال کوچ گرفتار
یہ واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر فرینکلن کا ہے۔ یہاں کے محکمہ پولیس نے خود ایک بیان جاری کرکے معاملے کی ابتدائی معلومات دی ہے۔ پولیس کے مطابق 63 سالہ کیمیلو کو اتوار کو ہی گرفتار کیاگیا تھا۔
نیویارک: امریکہ میں چائلڈ پورنوگرافی اور چائلڈ ریپ سے متعلق ایک بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے۔ ایک 63 سالہ فٹبال کوچ کو گرفتار کیاگیا ہے۔ اس پر لاتعداد بچوں بالخصوص لڑکوں کی عصمت دری کرنے کا الزام ہے۔ ان میں سے 10 کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔
فٹبال کوچ کا نام کیمیلو کیمپوس ہے۔ وہ ٹینیسی کے ایک فٹبال کلب کا ہیڈ کوچ ہے۔ کیمیلو دوسرے دن ایک ریستوراں میں لنچ کرنے گیا اور غلطی سے اپنا فون وہیں چھوڑگیا۔ عملے نے اس کی شناخت کیلئے فون کھول دیا۔ جب تحقیقات میں زیادتی کی ویڈیو ملی تو اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
یہ واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر فرینکلن کا ہے۔ یہاں کے محکمہ پولیس نے خود ایک بیان جاری کرکے معاملے کی ابتدائی معلومات دی ہے۔ پولیس کے مطابق 63 سالہ کیمیلو کو اتوار کو ہی گرفتار کیاگیا تھا۔
اس کے فون سے 10 ویڈیوز ملی ہیں جن میں وہ بچوں کی عصمت دری کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ یہ ثبوت اسے سخت ترین سزا دلوانے کیلئے کافی ہیں۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ اس بات پر پریشان ہیں کہ کیمیلو کی ان سرگرمیوں کے بارے میں متاثرہ کے خاندان، کلب یا کسی دوسرے شخص کو کیوں پتہ نہیں چل سکا۔
یہ اس لیے بھی پریشان کن ہے کیونکہ حکومت پورے امریکہ میں چائلڈ پورنوگرافی یا جنسی حملوں کے حوالہ سے لوگوں میں آگاہی کے پروگرام چلاتی ہے۔ بالخصوص کنڈرگارٹن اور پرائمری اسکولوں میں ان ہدایات پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔