شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

A woman fell in love with a woman،خاتون کو ہوا خاتون سے پیار، دونوں گھر چھوڑ کر ہوئے فرار، پولیس بھی حیران

پوجا جوشی کی شادی 8 سال قبل دھرمندر جوشی سے ہوئی تھی اور اس کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم، کب اور کیسے پوجا جوشی کو اپنی پڑوسن پوجا پریہار سے محبت ہو گئی، یہ کسی کو خبر نہ ہوئی۔

گوالیا: گوالیار کے ڈبرا علاقے سے ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شادی شدہ خاتون، جو دو بچوں کی ماں ہے، کو اپنے ہی پڑوس میں رہنے والی نوجوان لڑکی سے محبت ہو گئی۔ دونوں ایک ساتھ گھر چھوڑ کر فرار ہو گئیں، جس کے بعد افراد خاندان نے جب پولیس سے رجوع کیا تو حقیقت سامنے آئی۔

یہ واقعہ ڈبرا کے سٹی تھانے کے تحت آنے والے پچھور تیرہا علاقے کا ہے۔ 28 سالہ پوجا جوشی نامی خاتون کو اپنے پڑوس میں رہنے والی 24 سالہ پوجا پریہار سے محبت ہو گئی۔ دونوں 1 اپریل کو اچانک غائب ہو گئیں، جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے تھانے میں الگ الگ گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔

جب پولیس نے دونوں کے موبائل فون کی لوکیشن معلوم کی تو پتہ چلا کہ دونوں راجستھان کے شہر جے پور میں موجود ہیں۔ پولیس کی ٹیم جب جے پور پہنچی تو ایک اور چونکانے والا انکشاف ہوا۔ پوجا جوشی نے وہاں مرد کا روپ دھار رکھا تھا، جبکہ پوجا پریہار عورت کے حلیے میں ہی تھی۔

پوجا جوشی کی شادی 8 سال قبل دھرمندر جوشی سے ہوئی تھی اور اس کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم، کب اور کیسے پوجا جوشی کو اپنی پڑوسن پوجا پریہار سے محبت ہو گئی، یہ کسی کو خبر نہ ہوئی۔

جب پولیس نے دونوں کو واپس ڈبرا لاکر تھانے میں پیش کیا تو افراد خاندان نے شدید احتجاج کیا۔ دونوں خواتین ساتھ رہنا چاہتی تھیں، لیکن افراد خاندان خصوصاً پوجا جوشی کے شوہر نے بچوں کی خاطر انہیں سمجھانے کی بھرپور کوشش کی۔ آخرکار دونوں نے افراد خاندان کی بات مان لی۔

پولیس کے مطابق، پوجا جوشی نے درخواست کی کہ اس کا شوہر دونوں کو ایک ہی گھر میں ساتھ رہنے دے، لیکن دھرمندر جوشی نے اس بات سے انکار کر دیا۔ ایڈیشنل ایس پی نرنجن شرما نے میڈیا کو بتایا کہ آپسی رضامندی اور مشورے کے بعد دونوں خواتین کو ان کے افراد خاندان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف ایک انوکھے عشق کی کہانی بیان کرتا ہے بلکہ معاشرتی اقدار اور خاندانی نظام پر بھی کئی سوالات کھڑے کرتا ہے۔