حیدرآباد

گرام سبھائیں منعقد کرنے کا فیصلہ ،چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کلکٹرس اور ایس پیز کے ساتھ کانفرنس

کانفرنس میں وزیراعلی نے کلکٹروں اور ایس پیز کو ہدایت د ی کہ وہ عوامی انتظامیہ کے کاموں کو گاؤں کی سطح تک لے جائیں۔حکومت 28 دسمبر سے اگلے ماہ کی 6 تاریخ تک عوامی حکمرانی گرام سبھائیں منعقد کرے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی کانگریس حکومت عوامی نظم و نسق پر توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعلی ریونت ریڈی عوام کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے پہلی بار کلکٹرس اور ایس پیز کے ساتھ کانفرنس منعقد کی جس کا مقصد انتظامیہ کو 100 دنوں میں 6 وعدوں پر عمل درآمد کے لیے تیار کرناتھا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت

 اس کانفرنس کا اصل ایجنڈا حکمرانی کو عوام تک لے جانا تھا۔نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا کے علاوہ وزراء، مختلف محکموں کے سکریٹریز اور متعلقہ عہدیداروں نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی جس میں بی آرایس کی دس سالہ حکمرانی اور مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

 کانفرنس میں وزیراعلی نے کلکٹروں اور ایس پیز کو ہدایت د ی کہ وہ عوامی انتظامیہ کے کاموں کو گاؤں کی سطح تک لے جائیں۔حکومت 28 دسمبر سے اگلے ماہ کی 6 تاریخ تک عوامی حکمرانی گرام سبھائیں منعقد کرے گی۔

 گاؤں، منڈل اور ضلع کی سطح پر یہ پروگرام منعقد کیاجائے گا۔ریونت ریڈی نے عہدیداروں سے مسائل کے حل کے سلسلہ میں بات چیت کی۔انہوں نے کلکٹرس کے ساتھ بنیادی طور پر اراضی کے مسائل کے حل پر بات چیت کی۔ساتھ ہی ضلعی سطح پر پرجاوانی پروگرام پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔

a3w
a3w