حیدرآبادسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

سڑکوں کی خراب حالت پر خاتون کا پانی سے بھرے گڑھے میں بیٹھ کر احتجاج

حیدرآباد: شہرمیں ناگول سے اپل کی راہداری پر سڑکوں کی خراب حالت پر ایک خاتون نے پانی سے بھرے ایک گڑھے میں بیٹھ کر اپنے غم وغصہ کا جہاں اظہارکیاوہیں اس نے جی ایچ ایم سی حکام کی غفلت‘تساہل کے خلاف اپنا احتجاج بھی درج کرایاہے۔

اس احتجاجی خاتون نے جتناجلدہوسکے سڑکوں کی مرمت کرانے کا مطالبہ کیا۔اس خاتون کے احتجاج کا ویڈیوسوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فامس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

اس ویڈیو میں ٹرافک کے ایک کانسٹبل کو احتجاجی خاتون سے یہاں اٹھنے اورچلے جانے کی منت سماجت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون سڑک سے گزرنے والوں اورآن لائن اس نظارہ کودیکھنے والوں کی توجہ سڑکوں کی خراب حالت کی طرف متوجہ کرانے میں کامیاب رہی۔ یہ مسئلہ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ تک گاڑیوں چلانے والوں کے لئے پریشان کن بنارہا ہے۔

سوشل میڈیا کے مطابق یہ خاتون آنندنگر ناگول کی رہنے والی ہے۔

اس علاقہ میں ایک فلائی اوور کی تعمیر کاکام جاری ہے جو انتہائی سست روی سے جاری ہے جس کی وجہ سے مصروف ترین یہ سڑک اپل ایکس روڈ اور میڈی پلی شاہراہ کوآپس میں ملاتی ہے اور یہ سڑک‘مسافرین‘مقامی افراد اور ہاکرس کے لئے ایک ڈراؤنا خواب بن گئی ہے۔