میلادالنبیؐ جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر ایک نوجوان گرفتار (ویڈیو)
میلادالنبیؐ جلوس کے دوران یہاں فلسطینی پرچم لہرانے پر دونوجوانوں کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ ایک کو گرفتار کرلیا گیا اور دوسرے کو بچوں کی جیل بھیج دیا جائے گا۔
قنوج(یوپی) (پی ٹی آئی) میلادالنبیؐ جلوس کے دوران یہاں فلسطینی پرچم لہرانے پر دونوجوانوں کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ ایک کو گرفتار کرلیا گیا اور دوسرے کو بچوں کی جیل بھیج دیا جائے گا۔
سرکل آفیسر (سٹی) ابھیشیک پرتاپ نے بتایا کہ قنوج کے گرسہائے گنج علاقہ میں میلاد جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔
कन्नौज – कन्नौज में जुलूस मोहम्मदी में युवक ने फिलिस्तीन का झंडा लहराया।
— Prime News (@PrimeNewsInd) September 8, 2025
फिलिस्तीनी झंडे के साथ तिरंगे पर भी उर्दू में कुछ लिखा था।
वीडियो वायरल होने के बाद हिंदू संगठनों में आक्रोश।
कोतवाली में मुकदमा दर्ज, दो युवकों को हिरासत में लिया गया।
पुलिस झंडा लहराने के कारण की जांच… pic.twitter.com/kfUu2zn5IV
دوران تحقیقات ملزمین کی شناخت 20 سالہ شعیب اور ایک 16 سالہ لڑکے کی حیثیت سے کی گئی۔ اتوار کے دن ان کے خلاف کیس درج ہوا۔ پتہ چلایا جارہا ہے کہ ان دونوں کو فلسطینی پرچم کہاں سے ملا۔