جموں و کشمیر

عبدالرحیم راتھر، جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر منتخب

نیشنل کانفرنس کے بزرگ رہنما اور چرار شریف سے 7 مرتبہ رکن ِ اسمبلی رہے عبدالرحیم راتھر پیر کے دن مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے پہلے اسپیکر منتخب ہوئے۔

سری نگر (پی ٹی آئی) نیشنل کانفرنس کے بزرگ رہنما اور چرار شریف سے 7 مرتبہ رکن ِ اسمبلی رہے عبدالرحیم راتھر پیر کے دن مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے پہلے اسپیکر منتخب ہوئے۔

متعلقہ خبریں
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ

قائد ایوان اور چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہا کہ 80 سالہ عبدالرحیم راتھر اس عہدہ کے لئے اپنے وسیع تجربہ کے باعث ”فطری انتخاب“ تھے۔ انہوں نے سابق میں مختلف حیثیتوں سے ایوان کا وقار بڑھایا تھا۔ اب وہ ایوان کے کسٹوڈین بن گئے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ تمام ارکان سے انصاف کریں گے۔ عبدالرحیم راتھر کا انتخاب ندائی ووٹ سے عمل میں آیا۔

عبوری اسپیکر مبارک گُل نے الیکشن کرایا۔ وزیر زراعت جاوید احمد ڈار نے تحریک پیش کی جس کی تائید نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی حلقہ رام بن ارجن سنگھ راجو نے کی۔ آج 5 روزہ اسمبلی اجلاس کا پہلا دن تھا۔ انتخاب کے بعد عبدالرحیم راتھر کو قائد ایوان عمر عبداللہ اور قائد اپوزیشن سنیل شرما(بی جے پی) کرسی ئ صدارت تک لے گئے۔

سنیل شرما نے کہا کہ ایوان کو کرسی ئ صدارت سے بڑی توقعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عبدالرحیم راتھر اس ایوان کو چلانے میں اپنے وسیع تجربہ کا استعمال کریں گے۔ان سے انصاف کی توقع کی جاتی ہے۔

عبدالرحیم راتھر سابق ریاست جموں وکشمیر کی قانون اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں۔ وہ پی ڈی پی۔ کانگریس مخلوط حکومت کے دور میں 2002 تا 2008 قائد اپوزیشن تھے۔