دہلی

سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو ان 14 لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے جمعرات کو راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا۔

نئی دہلی: کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو ان 14 لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے جمعرات کو راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)
اوڈیشہ ٹرین حادثہ: دوا خانوں میں زخمیوں کو شریک کروانے دوڑ دھوپ
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری
مودی، ملک کے وقار کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں: سونیا گاندھی

راجیہ سبھا کے صدر نشین جگدیپ دھنکر نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں انہیں حلف دلایا۔ سونیا گاندھی نے راجستھان سے ایوان بالا کی رکن کی حیثیت سے حلف لیا جبکہ ویشنو کو اوڈیشہ سے ایوان کے رکن کی حیثیت سے حلف دلایا گیا۔

کرناٹک سے کانگریس کے لیڈر اجئے ماکن، اترپردیش سے بی جے پی کے لیڈر آر پی این سنگھ اور مغربی بنگال سے بی جے پی کے لیڈر سامک بھٹا چاریہ ان 14 لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے راجیہ سبھا کے لئے حلف لیا۔

وائی ایس آر سی پی کے قائدین گولا بابو راؤ، میگا رگھوناتھ ریڈی اور یرم وینکٹ سبا ریڈی نے بھی ریاست آندھراپردیش کی نمائندگی کرنے والے اراکین کی حیثیت سے حلف لیا۔ بعد ازاں ان تمام نے راجیہ سبھا کے صدر نشین کے ساتھ ایک گروپ فوٹو گراف کھنچوایا سونیا گاندھی پہلی مرتبہ راجیہ سبھا کی رکن بنی ہیں۔

انھوں نے ایوان کے لیڈر پیوش گوئل اور صدر کانگریس و راجیہ سبھا میں لیڈر آف اپوزیشن ملکا ارجن کھرگے کی موجودگی میں حلف لیا۔ حلف برداری کے دوران ان کی دختر پرینکا گاندھی وڈرا بھی موجود تھیں۔ راجیہ سبھا کے نائب صدر نشین ہری ونش اور سکریٹری جنرل پی سی مودی بھی موجود تھے۔