مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں کورین بینڈ کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا گرفتار

سعودی گزٹ نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ’’گرفتار شہری سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ میں نظر آیا جس میں وہ ان کی آمد پر بینڈ کو گالی دے رہا تھا۔‘‘

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک سعودی شہری کو کورین پاپ بینڈ عتیز کے ساتھ بدسلوکی کرنےکے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ اطلاع پیر کو ایک اخبار نے دی ہے۔ کورین بینڈ 30 ستمبر سے یکم اکتوبر تک منعقد ہونے والے کے-کون۔ فیسٹیول میں پرفارم کرنے کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض گیا تھا۔

سعودی گزٹ نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ’’گرفتار شہری سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ میں نظر آیا جس میں وہ ان کی آمد پر بینڈ کو گالی دے رہا تھا۔‘‘

https://twitter.com/sani2w_/status/1576247788748185600?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1576247788748185600%7Ctwgr%5E118049cb809761533595ca75ae699bc40a39c62a%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fd-4256315891321775851.ampproject.net%2F2209142312000%2Fframe.html

پولیس کے مطابق گالی دینے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ اس میلے میں کورین ثقافت اور مصنوعات کی نمائش کی گئی تھی جس میں سعودی شائقین کا ہجوم تھا۔ ویڈیو میں شائقین ہوائی اڈے پر کورین بینڈ کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

a3w
a3w