شمالی بھارت

بھتیجی کی عصمت ریزی کرکے ویڈیو وائرل کرنے والا چچا گرفتار

لڑکی نے یہ بات گھروالوں کو تب بتائی جب گذشتہ ہفتہ کو ملزم نے عصمت ریزی کے دوران بنائی گئی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر وائرل کردیا۔ خاندان والوں کو کہنا ہے کہ متعلقہ ویڈیو کو وائرل کرنے کے نام پر ملزم ان سے لاکھوں روپئے مانگ رہا تھا۔

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے شاہ گنج کوتوالی علاقے میں اپنی ہی 16سالہ بھتیجی سے عصمت دری کرنے کے دوران ویڈیو بنا کر اسے وائرل کرنے کے الزام میں چچا کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے متاثرہ فریق کی تحریر کی بنیاد پر پیر کو بتایا کہ ملزم شخص اپنی بھتیجی کے ساتھ تقریبا ایک سال سے عصمت ریزی کررہا تھا۔ اس نے عصمت دری کے دوران ایک ویڈیو بھی بنا رکھی تھی جس سے وہ بلیک میل کر کے بچی کے ساتھ لگاتار اس کے ساتھ عصمت دری کرتا رہا۔

لڑکی نے یہ بات گھروالوں کو تب بتائی جب گذشتہ ہفتہ کو ملزم نے عصمت دری کے دوران بنائی گئی ویڈی کو انٹرنیٹ پر وائر کردیا۔ کنبے والوں کو کہنا ہے کہ متعلقہ ویڈیو کو وائرل کرنے کے نام پر ملزم ان سے لاکھوں روپئے مانگ رہا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ کی ماں کی تحریر پر کوتوالی پولیس نے ملزم سرویش شریواستو ولد سنجے باشندہ سبرہد کے خلاف معلقہ دفعات میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے اتوار کو ملزم شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔ اس ضمن میں پوچھے جانے پر انچارج انسپکٹر سدانند رائے نے بتایا کہ سبرہد گاؤں میں ایک عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ ملزم شخص کو گرفتار کر کے چالان عدالت بھیج دیا گیا ہے۔