تلنگانہ
تلنگانہ کے کھمم ضلع میں اے سی بی کی جانب سے دوسرے دن بھی تلاشی
حکام نے لگ بھگ 20 گھنٹوں تک چھاپے مار کر 20 پرائیویٹ ایجنٹوں کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے اہم دستاویزات، آر سی بکس، لائسنس اور 78 ہزار روپے کی نقدی برآمد کر لی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے کھمم ضلع میں اے سی بی کے حکام کی جانب سے دوسرے دن بھی تلاشی کی کارروائیاں جاری رہیں۔
حکام نے لگ بھگ 20 گھنٹوں تک چھاپے مار کر 20 پرائیویٹ ایجنٹوں کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے اہم دستاویزات، آر سی بکس، لائسنس اور 78 ہزار روپے کی نقدی برآمد کر لی۔
اس کے ساتھ ساتھ محکمہ ٹرانسپورٹ کے بعض عہدیداروںکے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی۔
واضح رہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفتر میں بڑے پیمانہ پر بدعنوانی، غیر قانونی وصولیوں اور گاڑیوں کی رجسٹریشن و لائسنس کے اجرائ کے بدلے رشوت لینے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔
ان الزامات کی بنیاد پر کھمم اے سی بی ڈی ایس پی کی قیادت میں کل دوپہر سے یہ خصوصی آپریشن شروع کیا گیا تھا تاکہ بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔