تلنگانہ

کے ٹی آر کو اے سی بی کی نوٹس، اے سی بی کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت

تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے فارمولا ای کار ریس کیس میں بی آر ایس کے کارگزار صدر و سابق وزیر کے ٹی آر کو طلب کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے فارمولا ای کار ریس کیس میں بی آر ایس کے کارگزار صدر و سابق وزیر کے ٹی آر کو طلب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
لکشمی بم نہیں عنقریب سیاسی ایٹم بم پھٹنے والے ہیں: پونگولیٹی
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
تلنگانہ میں بی آر ایس کا احتجاج
نئے شہر کی تعمیر سے قبل موجودہ شہر کی ترقی پر توجہ دینے ریونت ریڈی کو کے ٹی آر کا مشورہ
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں

جاری کردہ نوٹس میں اے سی بی نے کے تارک راما راؤ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ‘ 6 جنوری کو 10 بجے دن‘ اے سی بی کے سامنے حاضر ہوں۔

سال 2023 میں منعقدہ ای فارمولا ای ریس میں مبینہ بدعنوانیوں پر اے سی بی نے 29 دسمبر کو کے ٹی آر‘ سینئر آئی اے ایس آفیسر اروند کمار اور حمڈا کے مطابق چیف انجینئر بی ایل این ریڈی کے خلاف کیس درج کیا تھا۔

بی آر ایس قائد کے ٹی آر نے ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو کالعدم قرار دینے کی اپیل کرتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

دونوں فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ای ڈی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کے ٹی آر سے کہا کہ وہ 7 جنوری کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر میں حاضر رہیں۔