یادادری بھونگیر ضلع کی یللما مندر میں پیسے کی وصولی کا الزام
دیوی کو بونالو پیش کرنے کے لیے 500 روپیہ۔ طواف کرنے اور بکرے کی قربانی کے لیے 1000روپیہ وصول کئے جارہے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیسے کی وصولی کے لئے ایک شحص کومقرر کر دیا گیا ہے۔
بھونگیر قصبے میں واقع مشہور سری رینوکا یللما مندر میں عقیدت مندوں سے زبردستی پیسے وصول کئے جانے کا الزام لگا یا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہر عقیدت مند سے 500 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔
دیوی کو بونالو پیش کرنے کے لیے 500 روپیہ۔ طواف کرنے اور بکرے کی قربانی کے لیے 1000روپیہ وصول کئے جارہے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیسے کی وصولی کے لئے ایک شحص کومقرر کر دیا گیا ہے۔
اور ہر عقیدت مند سے نذرانہ وصول کیا جار ہا ہے۔ عقیدت مندوں نے شکایت کی ہے کہاگر رقم کم ہو تی ہے تو انھیں ہنڈی میں پیسے ڈالنے سے روکا جا رہا ہے۔
اگرچہ اس معاملے میں کچھ مقامی افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، لیکن یہ تشویشناک ہے کہ اب تک کسی نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
عقیدت مندوں نے واضح کیا ہے کہ پو جا کے لئے آنے والے افراد کی اس طرح لوٹ قابل مذمت ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ حکام فوری طور پر اس معاملے پر توجہ دیں اور اس کی تحقیقات کریں اور مندر کو لوٹ مار کا مرکز نہ بننے دیا جائے۔