دہلی

”ریڈلائٹ آن، گاڑی آف“ کرنے کی مہم غیر منطقی

عام آدمی پارٹی نے سکسینہ کی قیام گاہ پر احتجاج منظم کیا۔ پارٹی نے کہا کہ ان کا یہ اقدام ان کی بیماری کی ایک اور علامت ہے اور کہا کہ وہ یہ فائل دوبارہ داخل کرے گی۔

نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے جنہیں بی جے پی کی مرکزی حکومت نے مقرر کیا ہے، آلودگی کے خاتمہ کیلئے عام آدمی پارٹی حکومت کی ”ریڈلائٹ آن، گاڑی آف“ مہم کو غیرمنطقی قرار دیتے ہوئے اس کی فائل نظرثانی کیلئے چیف منسٹر اروندکجریوال کو واپس کردی ہے انہوں نے کئی سوالات بھی منسلک کئے ہیں۔

عام آدمی پارٹی نے سکسینہ کی قیام گاہ پر احتجاج منظم کیا۔ پارٹی نے کہا کہ ان کا یہ اقدام ان کی بیماری کی ایک اور علامت ہے اور کہا کہ وہ یہ فائل دوبارہ داخل کرے گی۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ انہیں ”چھپاس“ (خبروں میں رہنے) کی بیماری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کئی بیماریاں پھیل رہی ہیں، میری دعا ہے کہ ایل جی صحت مند رہیں لیکن انہیں ایک لاعلاج بیماری لگ گئی ہے۔

وہ پہلے لیفٹیننٹ گورنر ہیں جو آلودگی کی تائید کررہے ہیں۔ سکسینہ نے کہا کہ اس کا کوئی ثبوت نہیں کہ فضائی آلودگی پر اس طریقہ سے قابو پایا جاسکتا ہے۔ ماضی میں ایسی مہمات کے اثرات کے بارے میں کوئی معلومات تجاویز میں شامل نہیں کی گئی ہیں۔