Acid attack on AP woman: کویت میں اے پی کی خاتون پر ایسڈ حملہ۔ زخمی،ذہنی امراض کے اسپتال میں داخل
پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے کوویت جانے والی آندھراپردیش کی ایک خاتون پر اس کے مالک نے ایسڈ حملہ کردیاجس کے بعد اسے ذہنی امراض کے اسپتال میں داخل کرا دیا۔

Acid attack on AP woman: حیدرآباد: پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے کوویت جانے والی آندھراپردیش کی ایک خاتون پر اس کے مالک نے ایسڈ حملہ کردیاجس کے بعد اسے ذہنی امراض کے اسپتال میں داخل کرا دیا۔
جب اسپتال کے عملے نے فون کے ذریعہ متاثرہ خاتون کے گھر والوں کو اطلاع دی تو یہ معاملہ سامنے آیا۔تفصیلات کے مطابق کاکناڈا کے پونڈا گاؤں سے تعلق رکھنے والی کے لکشمی، شوہر کی موت کے بعد گھرکے اخراجات کی تکمیل میں دشواری محسوس کررہی تھی،اس لئے وہ دو ماہ پہلے کڑپہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک ایجنٹ کے ذریعہ کویت گئی تھیں۔
یہ بھی خبر پڑھیں: Tamil Nadu student period incident : ماہواری (حیض) کی حالت میں کمرۂ جماعت سے باہر بٹھا کر زبردستی امتحان دلوانے کا واقعہ
ملازمت پر رکھنے سے پہلے وعدہ کیا گیا تھا کہ ماہانہ 150 دینار تنخواہ دی جائے گی، مگر بعد میں صرف 100 دینار ہی دیئے جانے لگے۔ جب لکشمی نے اس پر سوال اٹھایا تو مالکین برہم ہوگئے اور اس پر ایسڈ سے حملہ کر کے اسے ذہنی اسپتال میں داخل کرا دیا۔ (Acid attack on AP woman)
یہ واقعہ تقریبا د س دن پہلے پیش آیا۔ کچھ حد تک صحت یاب ہونے کے بعد متاثرہ خاتون نے اسپتال کے عملے کو اپنی کہانی سنائی، جس پر عملے نے مقامی پولیس اسٹیشن میں مالکین کے خلاف شکایت درج کروائی۔
متاثرہ خاتون کا پاسپورٹ مکان مالکین کے قبضے میں ہے، جو اسے یہ دھمکی دے رہے ہیں کہ کیس واپس لینے پر ہی پاسپورٹ واپس کریں گے۔ لکشمی بے بسی کی حالت میں ذہنی اسپتال میں ہی پڑی ہے۔
اس نے ویڈیو کال کے ذریعہ اپنے بھائی کو تفصیلات بتائی۔لکشمی کے ارکان خاندان نے کہاکہ جب اس سلسلہ میں ایجنٹ سے رابطہ کیاگیا تو اس نے رقم طلب کی۔متاثرہ خاتون کے خاندان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے اور لکشمی کو وطن واپس لائے۔