کھیل

روہت شرما کیلئے آفریدی کا ریکارڈ توڑنا ایک چیالنج

اگر روہت کو آفریدی کا یہ ریکارڈ توڑنا ہے تو اس سال انہیں 88 چھکے لگانے ہوں گے۔ ونڈے ورلڈکپ اس سال ہندوستان میں کھیلا جانا ہے۔ اس کے پیش نظر ٹیم انڈیا اس سال کئی ونڈے میچ کھیلے گی۔

ممبئی: سال 1971 میں 5 جنوری کو پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا گیا۔ اس کے بعد سے بہت سے لیجنڈ کرکٹرز اس فارمیٹ پر حاوی ہیں۔ 1996 میں پاکستان کیلئے ڈیبیو کرنے والے شاہد آفریدی کو یہ فارمیٹ بہت زیادہ پسند آیا۔ 1996 سے 2015 کے درمیان اپنے 19 سالہ بین الاقوامی کیریر میں آفریدی نے 351 چھکے لگائے۔

متعلقہ خبریں
دھونی گراونڈ میں بہت گالی گلوچ کرتے تھے: ایشانت
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل
انڈیا میں ورلڈکپ جیتنابی سی سی آئی کے منہ پرطمانچہ ہوگا:آفریدی
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ

 ایسے میں اب سوال یہ ہے کہ کیا اس سال شاہد کا یہ ریکارڈ ٹوٹے گا۔ شاہد آفریدی نے 398 میچوں کی 369 اننگز میں مجموعی طورپر 730 چوکے اور 351 چھکے لگائے۔ ونڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ان کے پاس ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق دھماکہ خیز اوپنر کرس گیل اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ گیل نے اس فارمیٹ میں 331 چھکے لگائے۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما‘ شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑنے کے مضبوط دعویدار ہیں۔ ہندوستانی کپتان اور اوپنر روہت شرما نے 214 ونڈے میچوں کی 234 اننگز میں 273 چھکے لگائے ہیں۔

اگر روہت کو آفریدی کا یہ ریکارڈ توڑنا ہے تو اس سال انہیں 88 چھکے لگانے ہوں گے۔ ونڈے ورلڈکپ اس سال ہندوستان میں کھیلا جانا ہے۔ اس کے پیش نظر ٹیم انڈیا اس سال کئی ونڈے میچ کھیلے گی۔ ایسے میں روہت شرما اس سال شاہد آفریدی کا یہ ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

ونڈے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے فعال کھلاڑیوں میں روہت شرما 273 چھکے‘ مارٹن گپٹل 187 چھکے‘ جوس بٹلر 146 چھکے‘ ویراڈ کوہلی 137 چھکے‘ گلین میکسویل 128 چھکے‘ ڈیوڈ ملر 100 چھکے شامل ہیں۔

a3w
a3w