دہلی
ٹرینڈنگ

کیا مسلمان پولیس ملازم کو داڑھی رکھنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ غور کرنے سے سپریم کورٹ کا اتفاق

سپریم کورٹ نے ایک اپیل کی سماعت مقرر کی ہے جس کے ذریعہ داڑھی رکھنے پر مسلم پولیس ملازم کی معطلی کا مسئلہ اٹھایا گیا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ایک اپیل کی سماعت مقرر کی ہے جس کے ذریعہ داڑھی رکھنے پر مسلم پولیس ملازم کی معطلی کا مسئلہ اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بہار کوٹہ مسئلہ، آر جے ڈی کی درخواست پر مرکز کو نوٹس
گینگسٹر بشنوئی کا انٹرویو، سپریم کورٹ سے ٹی وی رپورٹر کو راحت
سپریم کورٹ نے کولکتہ واقعہ کا لیا از خود نوٹس، جلد ہوگی معاملہ کی سماعت
کرشنا جنم بھومی۔شاہی مسجد تنازعہ کی سماعت ملتوی
کانوڑ یاترا، سپریم كورٹ كی عبوری روک میں توسیع

مقدمہ کے دوران اس بات پر غور کیا جائے گا کہ آیا داڑھی رکھنے پر معطلی دستور کی دفعہ 25 کے تحت مذہب پر عمل کرنے کے بنیادی حق کی خلاف ورزی تو نہیں؟

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی زیرصدارت بنچ نے جس میں جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا بھی شامل تھے، اسٹیٹ ریزروپولیس فورس، مہاراشٹرا ایس آرپی ایف کے ایک مسلم کانسٹیبل کی جانب سے اٹھائے گئے اس مسئلہ کا جائزہ لینے سے اتفاق کرلیا۔

اس کانسٹیبل کو داڑھی رکھنے پر بمبئی پولیس مینول 1951 کی خلاف ورزی کے الزام میں معطل کردیا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارک کیا کہ یہ دستور کا ایک اہم مسئلہ ہے اِس پر بحث کی جانی ہوگی۔ ہم اس معاملہ کی سماعت غیرمتفرق دن مقرر کریں گے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو اطلاع دی کہ عدالت عظمیٰ کے خصوصی لوک عدالت سیشن کے دوران اس سیول اپیل کی یکسوئی نہیں ہوسکی۔

یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ قبل ازیں 2017 میں درخواست گزار بمبئی ہائی کورٹ کے 2012 کے حکم کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع ہوا تھا جس نے داڑھی رکھنے پر اسے معطل کرنے کے ریاست کے فیصلہ کو برقرار رکھا تھا۔

چیف جسٹس آف انڈیا جے ایس کیہر، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایس کے کول پر مشتمل بنچ نے اِس معاملہ کی سماعت کی تھی اور درخواست گزار کو پیش کش کی تھی کہ اگر وہ داڑھی منڈوانے پر تیار ہوجائے تو اس کی معطلی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

تاہم درخواست گزار نے اس شرط کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ 2021 میں الٰہ باد ہائی کورٹ نے ایک مسلم کانسٹیبل کی مماثل مسئلہ پر معطلی پر فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی پابند ڈسپلن فورس کی جانب سے داڑھی رکھنے کو دستور کی دفعہ 25 کے تحت تحفظ حاصل نہیں ہے۔

a3w
a3w