ایشیاء

بنگلہ دیش میں ایک ماہ بعد تمام تعلیمی ادارے پھر سے کھل گئے

تعلیمی ادارے کھل جانے سے ڈھاکہ شہر میں کئی مقامات پر ٹریفک جام دیکھا گیا۔ بنگلہ دیش میں ورکنگ ویک (کام کا ہفتہ) اتوار تا جمعرات ہوتا ہے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں زائد از ایک ماہ بعد تمام تعلیمی ادارے بشمول یونیورسٹیاں، سکنڈری اسکول اور کالجس کھل گئے۔ بنگلہ دیش میں طلبہ کی سیفٹی یقینی بنانے 17جولائی سے تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیشی پولیس جوابی کارروائی کے خوف سے فیلڈ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں
ای سیٹ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
تلنگانہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس کے تقررات، اعلامیہ جاری۔اہل افراد سے درخواستیں مطلوب
ہندوستان فرار ہونے سے قبل حسینہ واجد نے استعفیٰ دیا یا نہیں؟ بیٹے کا نیا دعویٰ
بنگلہ دیش، طلبہ تحریک نے چیف جسٹس سمیت ججوں کو بھی استعفے دینے کا الٹی میٹم دے دیا

وزارتِ تعلیم نے منگل کو ہدایت دی کہ تعلیمی ادارے پھر سے کھول دئے جائیں۔ اتوار سے سارے تعلیمی ادارے پھر سے کھل گئے۔

آج صبح یونیفارم میں اسکولی طلبہ اپنے اسکول جاتے دکھائے دئے۔ کئی بچوں کے ساتھ ان کے سرپرست موجود تھے۔ اخبار ڈیلی اسٹار نے یہ اطلاع دی۔

تعلیمی ادارے کھل جانے سے ڈھاکہ شہر میں کئی مقامات پر ٹریفک جام دیکھا گیا۔ بنگلہ دیش میں ورکنگ ویک (کام کا ہفتہ) اتوار تا جمعرات ہوتا ہے۔

a3w
a3w