آندھراپردیش

انوکھے انداز میں سالگرہ کی تقریب منانے پر باپ کی برہمی، بیٹے نے بائیک کو آگ لگادی

حیدرآباد: سالگرہ کے موقع پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرتے ہوئے سڑک پرٹہرائی گئی بائیک پر دوستوں کے ساتھ مل کر ایک ساتھ دو کیک کاٹنے پر باپ کی برہمی پر بیٹے نے اپنی بائیک کو آگ لگادی۔

یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے راجوپالیم سنٹر میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے کواڈلور منڈل سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کی سالگرہ تھی۔

وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ سالگرہ کی تقریب انوکھے انداز میں منارہا تھا تاہم اس کے باپ نے وہاں پہنچ کر اس پر برہمی ظاہر کی اور سڑک کے کنارے جاکر بائیک پر کیک کاٹنے کی ہدایت دی جس پر دوستوں کے سامنے باپ کی جانب سے کی گئی سرزنش پر برہم ہوکر بیٹے نے سرعام سڑک پر باپ کی موجودگی میں اپنی بائیک کوآگ لگادی۔

اس واقعہ میں بائیک جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔اس واقعہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

اس نوجوان جس نے سالگرہ کا سرعام اہتمام کیا تھا کی شناخت نہیں ہوسکی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی تاہم تب تک یہ بائیک جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی تھی۔

a3w
a3w