حیدرآباد
ٹرینڈنگ

بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی بچوں کے ساتھ کار کو جھیل ڈال کر خودکشی کی کوشش (ویڈیووائرل)

ونستھلی پورم کے بی این ریڈی نگر کا رہنے والا اشوک اپنے تین بچوں کے ساتھ صبح تقریباً 6 بجے عبداللہ پورمیٹ میں انعام گوڑہ جھیل پہنچا۔ اس نے گاڑی کے تمام دروازے بند کیے اور پھر اسے جھیل میں ڈال دیا۔

حیدرآباد: ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ایک شخص نے شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ عبداللہ پورمیٹ میں کار کو جھیل میں ڈال دیا۔اس طرح اس نے اپنے تین بچوں کو ہلاک کرنے اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
میں نے والد کے کہنے پر کبھی تمباکو اور الکحل کی تشہیر نہیں کی:تنڈولکر
سوڈان سے 121 ہندوستانیوں کو نکالنے فضائیہ کا جرأتمندانہ آپریشن
وزیراعظم نے اومیش یادو کو خط لکھا

ونستھلی پورم کے بی این ریڈی نگر کا رہنے والا اشوک اپنے تین بچوں کے ساتھ صبح تقریباً 6 بجے عبداللہ پورمیٹ میں انعام گوڑہ جھیل پہنچا۔ اس نے گاڑی کے تمام دروازے بند کیے اور پھر اسے جھیل میں ڈال دیا۔

اطلاع ملنے پر مقامی افرادنے پولیس کو اطلاع دی اور انہیں بچانے کی کوششیں شروع کر دیں۔کافی کوششوں کے بعد چاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔عبداللہ پورمیٹ پولیس نے بتایا کہ اشوک کے بیوی کے ساتھ جھگڑے ہورہے تھے۔

a3w
a3w