کھیل

میں نے والد کے کہنے پر کبھی تمباکو اور الکحل کی تشہیر نہیں کی:تنڈولکر

سچن ٹنڈولکر نے کہاکہ جب میں نے ہندوستان کیلئے کھیلنا شروع کیا تو میں نے اسکول چھوڑ دیا۔ مجھے بہت سے اشتہارات کی پیشکشیں آنے لگیں، لیکن میرے والد نے مجھ سے تمباکو کی مصنوعات کو فروغ نہ دینے کو کہا۔

ممبئی: سابق لیجنڈری ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایاکہ کس طرح انہوں نے اپنے والد رمیش ٹنڈولکر کی نصیحت کو ہمیشہ ذہن میں رکھا اور کبھی تمباکو مصنوعات کا استعمال نہیں کیا۔ تجربہ کار ٹنڈولکر نے بتایاکہ ان کے والد نے کہا تھاکہ تمباکو کی مصنوعات کو کبھی فروغ نہ دیں۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم نے اومیش یادو کو خط لکھا
بی سی سی آئی صدر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں:سچن
فارمولہ-ای ریسنگ: سچن ٹنڈولکر اور فلمی شخصیتوں کی شرکت
کوہلی کو تنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع
ویراٹ کوہلی نے سچن تنڈولکر کا ریکارڈ توڑدیا

 ایک ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے کہاکہ جب میں نے ہندوستان کیلئے کھیلنا شروع کیا تو میں نے اسکول چھوڑ دیا۔ مجھے بہت سے اشتہارات کی پیشکشیں آنے لگیں، لیکن میرے والد نے مجھ سے تمباکو کی مصنوعات کو فروغ نہ دینے کو کہا۔ مجھے بہت ساری پیشکشیں آئیں لیکن میں نے ان میں سے کسی کو قبول نہیں کیا۔

 سچن ٹنڈولکر نے بتایاکہ انہوں نے دو سال تک بیاٹ پر کسی قسم کا اسٹیکر بھی نہیں لگایا جبکہ باقی کھلاڑی سگریٹ کے برانڈ کی تشہیر کررہے تھے۔ مجھے بیاٹ پر اسٹیکر لگانے کا مشورہ دیا گیا لیکن والد کے مشورے کے سامنے سب کچھ ٹھکرادیا۔

 سچن نے کہاکہ یہ ایک وعدہ تھا جو میں نے اپنے والد سے کیا تھا۔ تنڈولکر نے بتایا کہ میں ایک رول ماڈل ہوں اور میں جو بھی کروں گا بہت سے لوگ اس کی پیروی کریں گے۔ اسی لیے میں نے کبھی تمباکو کی مصنوعات یا الکحل کی حمایت نہیں کی۔

 1990 کی دہائی میں میرے بیاٹ پر اسٹیکر نہیں تھا، میرے پاس کوئی معاہدہ نہیں تھا۔ لیکن ٹیم میں شامل ہر کوئی خصوصی برانڈز کی توثیق کررہا تھا۔ سابق کپتان نے کہاکہ میں نے ان برانڈز کی توثیق نہ کرکے اپنے والد سے کیا ہوا وعدہ نہیں توڑا ہے۔

 مجھے ان کی طرف سے اپنے بیاٹ پر اسٹیکر لگاکر برانڈ کی توثیق کرنے کی بہت سی پیشکشیں آئیں، لیکن میں ان سب کی توثیق نہیں کرنا چاہتا تھا۔ میں ان دو چیزوں سے ہمیشہ دور رہا اور اپنے والد کے وعدے کو کبھی نہیں توڑا۔