ووٹ چوری کے بعد بی جے پی ستہ چوری میں مصروف: کھرگے
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اتوار کے دن الزام عائد کیا کہ ”ووٹ چوری“ کے بعد بی جے پی اب ”ستہ (اقتدار) چوری“ کررہی ہے۔ اُس نے اپوزیشن حکومتوں کو 30 دن میں بے دخل کرنے اور جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے بل لائے ہیں۔ وہ گرفتاری کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اتوار کے دن الزام عائد کیا کہ ”ووٹ چوری“ کے بعد بی جے پی اب ”ستہ (اقتدار) چوری“ کررہی ہے۔ اُس نے اپوزیشن حکومتوں کو 30 دن میں بے دخل کرنے اور جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے بل لائے ہیں۔ وہ گرفتاری کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔
کانگریس صدر نے دعویٰ کیا کہ یہ بل شہریوں کا منتخبہ حکومت بنانے یا ہٹانے کا حق چھین لیں گے۔ یہ بل، یہ اختیارای ڈی اور سی بی آئی جیسے اداروں کو دے دیں گے۔ یہ جمہوریت پر بلڈوزر چلادینے جیسا ہے۔
ملکارجن کھرگے نے اندرابھون نئی دہلی میں ہریانہ اور مدھیہ پردیش کے نئے ضلع کانگریس صدور کی میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ کانگریس نے ملک پر طویل عرصہ تک حکمرانی اپنی تنظیمی طاقت کی بدولت کی۔ وزرأ کا ضلع کا دورہ کرنے سے قبل وہاں کے ضلع صدر سے ربط پیدا کرنا ضروری ہے۔
کانگریس کی تنظیم میں ضلع صدر مضبوط کڑی ہوتا ہے۔ ریاست میں تشکیل حکومت میں اس کا اہم رول ہوتا ہے۔ وہ اسمبلی کے لئے امیدوار منتخب کرانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی نے ووٹ چوری کے مسئلہ پر بہار میں یاترا نکالی ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ حصہ لے رہے ہیں لیکن وزیراعظم عوام کو گمراہ کرنے کے لئے دراندازوں کے تعلق سے بات کررہے ہیں۔
ووٹ چوری کے بعد بی جے پی اب ستہ چوری میں مصروف ہے۔ پارلیمنٹ اجلاس کے آخری دن حکومت تین نئے بل لے آئی جبکہ اس کے بعد دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔