مشرق وسطیٰ

بغیر کسی عذر کے لوگوں کے سامنے کھلے عام روزہ توڑنا گناہ کبیرہ: مفتی اعظم مصر

مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی علام نے کھلے عام روزہ توڑنے پر تنقید کی لیکن انہوں نے کہا کہ روزہ توڑنے والے سے اس کا سبب نہیں پوچھا جانا چاہئے۔

قاہرہ: مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی علام نے کھلے عام روزہ توڑنے پر تنقید کی لیکن انہوں نے کہا کہ روزہ توڑنے والے سے اس کا سبب نہیں پوچھا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
جس کا انتقال ہوجائے اور زکوٰۃ ادانہ کرپائے
غزہ جنگ جاری رہی تو پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آسکتا ہے:سعودی عرب
فجر کی اذان تک سحری کھانا
حج کی محفوظ رقم اور زکوۃ

انہوں نے رمضان کے ایک پروگرام مفتی سے استفسار میں وضاحت کی کہ رمضان المبارک میں بغیر کسی عذر کے دن کے وقت لوگوں کے سامنے کھلے عام روزہ توڑنا گناہ کبیرہ ہے اور روزہ توڑنے والے پر اِن دنوں کی قضا لازم ہے۔

لیکن ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ کھانے والے سے یہ پوچھنا ضروری نہیں کہ تم کیوں کھاتے ہو؟

کیونکہ اس کا جواب مثال کے طور پر سفر کا بہانہ ہو سکتا ہے اور سوال کرنے والا سوال پوچھ کر خود بھی شرمندہ ہوسکتا ہے۔

a3w
a3w