Ahmedabad apartment fire: احمد آباد کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خوفناک آگ؛ رہائشیوں نے بالکونیوں سے لٹک کر بچائی جان
نئی دہلی: گجرات کے شہر احمد آباد میں جمعہ کی شام ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ تھوڑی ہی دیر میں پورے اپارٹمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شعلے آسمان کو چھونے لگے اور ہر طرف سیاہ دھویں کا بادل پھیل گیا۔

Ahmedabad apartment fire: نئی دہلی: گجرات کے شہر احمد آباد میں جمعہ کی شام ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ تھوڑی ہی دیر میں پورے اپارٹمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شعلے آسمان کو چھونے لگے اور ہر طرف سیاہ دھویں کا بادل پھیل گیا۔
اس ہولناک منظر کے دوران اپارٹمنٹ میں پھنسے رہائشیوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے انتہائی خطرناک اقدامات کیے۔ کچھ لوگوں نے کھڑکیوں اور بالکونیوں سے لٹک کر خود کو اور اپنے بچوں کو بچایا۔ کچھ افراد نے عمارت سے کودنے کی بھی کوشش کی۔
جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی، پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ فائر فائٹرز نے شدید جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: دو بچوں کی ماں کو پڑوس کی لڑکی سے ہوگیا پیار، دونوں گھر چھوڑ کرفرار، پولیس بھی حیران
آسمان تک بلند ہوتے شعلے (Ahmedabad apartment fire)
یہ واقعہ احمد آباد کے کھوکھرا سرکل کے قریب واقع پریسکر-1 اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ آگ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ٹیم نے عمارت میں پھنسے 20 افراد کو کامیابی سے ریسکیو کیا۔

اس واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، جنہیں دیکھ کر دل دہل جاتا ہے۔ ان مناظر میں لوگ اپنے بچوں کو سنبھالتے ہوئے بالکونیوں سے لٹکے نظر آتے ہیں اور گھبراہٹ کے عالم میں نیچے چھلانگ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔
سوسائٹی کے چیرمین کے مطابق، آگ لگنے کے فوراً بعد فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی گئی تھی اور ان کے بروقت اقدام سے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔