ایر فورس کا تربیتی طیارہ اسکول پر گر کر تباہ، 16 بچے سمیت 19 جاں بحق۔ دردناک مناظر
دفاعی حکام نے حادثہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ طیارے کی تباہی کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ اس افسوسناک واقعہ پر پورے ملک میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر بچوں کی اموات پر شدید افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی فضائیہ کا ایک تربیتی جنگی طیارہ پیر 21 جولائی کو دوپہر تقریباً 1:30 بجے ڈھاکہ کے علاقہ اتترا (Uttara) میں واقع مائل اسٹون اسکول اینڈ کالج کی عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ میں کم از کم 16 بچوں سمیت 19 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
بنگلہ دیش کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق F-7 BGI تربیتی طیارہ پیر کی دوپہر 1:06 پر اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد تکنیکی خرابی کا شکار ہو کر مائل اسٹون اسکول اینڈ کالج کے احاطہ میں گر گیا۔ حادثہ کے وقت کلاسس جاری تھیں اور درجنوں بچے موجود تھے۔
عینی شاہدین اور میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے زمین پر گرنے کے ساتھ ہی زوردار دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوج کے دستے اور فائر بریگیڈ کی 8 ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ فوجی عہدیداروں اور فائر بریگیڈ کے عملہ نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ 4 شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
#BREAKING At least 19 people were killed as a Bangladesh air force training aircraft crashed into a college and school campus in the capital city of Dhaka pic.twitter.com/tAIdBLgDGm
— Guy Elster גיא אלסטר (@guyelster) July 21, 2025
تاحال پائلٹ کی حالت اور شناخت کے بارے میں کوئی باضابطہ اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ بنگلہ دیش کے معروف اخبار کی رپورٹ کیا ہے کہ حادثہ کے فوراً بعد پائلٹ کا کوئی اتا پتہ نہیں چل سکا۔
دفاعی حکام نے حادثہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ طیارے کی تباہی کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ اس افسوسناک واقعہ پر پورے ملک میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر بچوں کی اموات پر شدید افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
A Bangladesh Air Force training jet slammed into Milestone School amd College, Uttara, killing at least 19 and injuring 100+. Pilot among the hurt
— Anadolu English (@anadoluagency) July 21, 2025
Government declares a day of mourning Tuesday
Flames and smoke engulfed the campus pic.twitter.com/KskG5hbzK7
یاد رہے کہ F-7 BGI طیارہ بنگلہ دیش ایئر فورس کے زیرِ استعمال چینی ساختہ تربیتی طیارہ ہے جسے عام طور پر پائلٹس کی تربیت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
#Bangladesh Air Force training jet #crashes into a school in #Dhaka killing at least one person, fire official says. More details awaited. pic.twitter.com/FgeVe9Kaz4
— Online24x7 (@ComOnline24x7) July 21, 2025