قومی
ایر انڈیا اکسپریس کا فریڈم سیل
بجٹ ایرلائن ایر انڈیا اکسپریس نے اتوار کے دن فریڈم سیل کا اعلان کیا۔ ملک کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر اُس کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل نٹ ورک میں 50لاکھ سیٹس 1279روپے میں پیش کی جائیں گی۔
کوچی (پی ٹی آئی) بجٹ ایرلائن ایر انڈیا اکسپریس نے اتوار کے دن فریڈم سیل کا اعلان کیا۔ ملک کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر اُس کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل نٹ ورک میں 50لاکھ سیٹس 1279روپے میں پیش کی جائیں گی۔
ایرلائن نے کہا کہ یہ بکنگس 15 اگست تک ہوں گی اور اس کیلئے 19 اگست تا 31 مارچ 2026ء سفر کیا جاسکے گا۔ ڈومیسٹک کرایہ 1279 روپے سے شروع ہوگا اور انٹرنیشنل کرایہ 4279 سے شروع ہوگا۔
سیل www.airindiaexpres.com اور ایرانڈیا اکسپریس کے موبائل ایپ پر 10 اگست سے شروع ہوجائے گا۔ یہ تمام بڑے بکنگ چینلز پر 11 اگست تا 15اگست دستیاب رہے گا۔