قومی

ایئر انڈیا کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی، مسافروں کو تاخیر کا سامنا

اسی پرواز سے دہلی آنے والے کیرالہ کے ایرناکلم سے کانگریس رکن پارلیمنٹ ہبی ایڈن نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گزشتہ رات 1:50 بجے لکھا کہ پرواز AI-504 کے ساتھ کچھ غیر معمولی ہوا۔ ایسا محسوس ہوا کہ طیارہ رن وے پر پھسل گیا اور اس کے بعد سے اب تک ٹیک آف نہیں کر سکا ہے۔

نئی دہلی: کیرالہ کے کوچی ہوائی اڈے پر اتوار کی رات دہلی جانے والے ایئر انڈیا کے ایک طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اپنا ٹیک آف درمیان میں ہی روکنا پڑا۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
ایر انڈیا نے اسرائیل کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
طیارے میں حیاتیاتی خطرہ، یونائٹڈ ایئر لائنز کی ہنگامی لینڈنگ

ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے پیر کو بتایا کہ 17 اگست کو ٹیک آف کے مرحلے میں تکنیکی خرابی کے باعث پرواز نمبر AI-504 منسوخ کرنی پڑی، جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔

عملے کے ارکان نے معیاری آپریٹنگ طریقۂ کار پر عمل کرتے ہوئے ٹیک آف روک کر طیارے کو جانچ کے لیے ’بے‘ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ترجمان نے مزیدکہا کہ بعد میں تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار کر ایک اور پرواز کے ذریعے دہلی روانہ کیا گیا۔

اسی پرواز سے دہلی آنے والے کیرالہ کے ایرناکلم سے کانگریس رکن پارلیمنٹ ہبی ایڈن نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گزشتہ رات 1:50 بجے لکھا کہ پرواز AI-504 کے ساتھ کچھ غیر معمولی ہوا۔ ایسا محسوس ہوا کہ طیارہ رن وے پر پھسل گیا اور اس کے بعد سے اب تک ٹیک آف نہیں کر سکا ہے۔

ایئر انڈیا نے AI-504 پرواز منسوخ کر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ رات ایک بجےدوسری فلائٹ روانہ ہوگی، لیکن اب تک اس کے لیے بورڈنگ شروع نہیں ہوئی ہے۔