مہاراشٹرا

اجیت پوار کی آخری رسومات لاکھوں افراد کی موجودگی میں ادا، وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت دیگر کی شرکت

انکی آخری رسومات مہاراشٹر کے مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکی گئیں ، اور ان کی چتا کو ان کے دونوں بیٹے پرتھ پوار اور جئے پوار نے اگنی دی۔ یہ رسومات ہندو روایات کے مطابق انجام دی گئیں۔

ممبئ: مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلی اجیت پوار جنکی طیارہ حادثے میی موت واقع ہوگئ تھی آج صبح ان کی آخری رسومات ریاست کے بارا متی ضلع کے ودیا پرتشٹھان گروانڈ میی ادا کی گئیں ، جس میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ؛ مرکزی وزیر نتین گڈ کری ؛ وزیراعلی دیوندر فڑنویس ؛گوا کے وزیراعلی پرمود ساونت ؛ نائب وزیراعلی ایکناتھ شندے ؛ اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین ؛ سمیت دیگر اہم شخصیات کے علاوہ لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں
شردپوار کے خلاف شخصی حملے ناقابل برداشت: اجیت پوار
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
سینئر صحافی سید قادر محی الدین وحید قادری کا انتقال
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت


انکی آخری رسومات مہاراشٹر کے مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکی گئیں ، اور ان کی چتا کو ان کے دونوں بیٹے پرتھ پوار اور جئے پوار نے اگنی دی۔ یہ رسومات ہندو روایات کے مطابق انجام دی گئیں۔


انکی اہلیہ سنیترا پوار غم سے نڈھال ہوگئ تھی اور این سی پی رکن پارلیمان سپریا سولے کوانھیں سنبھالتے ہوئے دیکھا گیا ۔


اشکبار آنکھوں سے ریاست کے مقبول ترین رہنما کو فلک شگاف نعروں ” اجیت دادا امر رہیں ۔۔۔اجیت دادا لوکر پرتھ یا (اجیت داد جلد ہی واپس آو ) کی گونج کے دوران الوداع کیا گیا ۔


اجیت پوار ریاست کے سب سے زیادہ مدت تک چھ مرتبہ نائب وزیراعلی رہے ،انکی موت کے بعد ریاست میں تین دنوں تک سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔


2012 میی شیوسینا سربراہ کی آخری رسومات کے بعد تقریبا یہ دوسرا موقع ہے جب مہاراشٹرا میں عوام کا امڑتا ہوا سیلاب کسی سیاسی لیڑر کی آخری رسومات میں شامل ہوا ہو۔


بال ٹھاکرے کی آخری رسومات کے دوران ٹھاکرے کی رہائش گاہ واقع باندرہ سے شیواجی پارک تک سڑک بند تھی اور سڑکوں پر سوگواروں کا ایک ہجوم تھا اسی طرح سے اجیت پوار کی آخری رسومات کے دوران اہم شخصیات کی شرکت کے پیش نظر ایک کلومیٹر کے فاصلے پر روکاٹیں کھڑی گئ تھیں جس کے سبب لوگوں کو پیدل ہی آخری رسومات کی جگہ پر پہونچنا پڑا۔