مہاراشٹرا

Ajmal Kasab’s lawyer Abbas Kazmi، اجمل قصاب کے وکیل عباس کاظمی تہور رانا کی پیروی کے لئے تیار

کاظمی نے یہ بھی کہا کہ تہور رانا کا مقدمہ بھی سابقہ مقدمے جیسا ہوگا جس طرح قصاب کے خلاف ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں مقدمہ چلایا گیا تھا

ممبئی: ایڈوکیٹ عباس کاظمی جنہوں نے 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملہ معاملے کے کلیدی ملزم اجمل قصاب کی پیروی کی تھی انہوں اس معاملے کے ملزم ڈاکٹر تہور رانا کے ہندوستان لائے جانے کو ملک کی سیکورٹی ایجنسیوں نے بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اگر ریاستی حکومت یا رانا خود انھیں اپنا وکیل مقرر کریں تو وہ اس کا مقدمہ لڑنے کے لئے تیار ہے –

کاظمی کو ریاستی حکومت نے قصاب کا دفاعی وکیل مقرر کیا تھا اور اس کے اخراجات بھی ادا کئے تھے -خبر رساں ایجنسی یو این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور وکیل ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے مؤکل کا دفاع کریں کیونکہ ایک ڈاکٹر آخری سانس تک اپنے مریض کا علاج کرتا ہے۔

کاظمی نے یہ بھی کہا کہ تہور رانا کا مقدمہ بھی سابقہ مقدمے جیسا ہوگا جس طرح قصاب کے خلاف ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں مقدمہ چلایا گیا تھا