مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں گرج وچمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی خبر رساں ادارے اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں۔

ریاض: سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جمعے تک مملکت کے کئی علاقوں میں مسلسل گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست

سعودی خبر رساں ادارے اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق شہری سیلاب والے مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ ایسے مقامات پر جہاں پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی کرنے سے گریز کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔

بیان کے مطابق الباحہ، عسیر اور جازان کے علاقے بھی درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے جبکہ نجران میں آئندہ چند دنوں کے دوران درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔ الخرمہ، تربہ، رنیہ، مکہ مکرمہ، الجموم، المویہ، اللیث اور القنفذہ میں ہلکی سے درمیانے درجے تک بارش کا امکان ہے۔