حیدرآباد

تلنگانہ پولیس، ملک کی بہترین فورس میں شمار:محمود علی

کاغذ نگر میں رورل پولیس اسٹیشن کا افتتاح انجام دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ پولیس، فرینڈ لی پولیسنگ طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے سماج کو جرائم سے پاک بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ پولیس کا شمار ملک بھر میں چند بہترین پولیس فورس میں کیا جاتا ہے۔ تشکیل تلنگانہ کے بعد ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے پولیس فورس کو عصری تقاضوں سے لیس کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کئے گئے۔

آج ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے کاغذ نگر میں رورل پولیس اسٹیشن کا افتتاح انجام دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ پولیس، فرینڈ لی پولیسنگ طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے سماج کو جرائم سے پاک بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

 اس موقع پر ریاستی وزیر قانون اے اندرا کرن ریڈی، صدرنشین پولیس ہاوزنگ کارپوریشن کے دامودر گپتا ڈی جی پی مہندر ریڈی کے علاوہ اراکین اسمبلی کونیرو کونپا، اترام سکو، صدرنشین ضلع پریشد کے لکشمی، نائب صدرنشین کونیرو کوشنا راؤ، صدرنشین بلدیہ صدام حسین و دیگر موجود تھے۔

a3w
a3w