حیدرآباد

نصاب کی تیاری کے دوران طلباء کی ہمہ جہت ترقی کو مدنظر رکھا جائے:صدرجمہوریہ

صدرجمہوریہ نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی میں پیش آنے والے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ذہنی طور پر مضبوط ہوں انہوں نے کہا کہ تکنیکی مہارت کے ساتھ ساتھ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی ہمت دکھانے والے آنے والے دنوں میں زیادہ مشہور ہوں گے۔

حیدرآباد: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے زوردیتے ہوئے کہا کہ طلبہ تکنیکی علم کے ساتھ زندگی کی مہارت حاصل کریں صدرجمہوریہ جو، سرمائی تعطیلات گذارنے کیلئے حیدرآباد آئی ہوئی ہیں نے حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ کی صدسالہ اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

اُنہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی میں پیش آنے والے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ذہنی طور پر مضبوط ہوں انہوں نے کہا کہ تکنیکی مہارت کے ساتھ ساتھ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی ہمت دکھانے والے آنے والے دنوں میں زیادہ مشہور ہوں گے۔

انہوں نے ساتھ ہی تجویز پیش کی کہ نصاب کی تیاری کے دوران طلباء کی ہمہ جہت ترقی کو مدنظر رکھا جائے۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی اس سمت کافی مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو ایسے موضوعات پر کام کرنا چاہیے جو مثبت سوچ اور خوشی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ ناڈیلا جیسی مشہور شخصیات نے حیدرآباد پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی ہے جو خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ کئی شعبوں میں طلباء کی حوصلہ افزائی پر مسرت کا اظہار کیا۔

قبل ازیں گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حیدرآباد پبلک اسکول نئی قومی تعلیمی پالیسی کو جوش و خروش کے ساتھ نافذ کرے گا۔کلاسس کے باہر طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مشورہ دیا کہ طلباء کی کھیلوں میں حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔