شمالی بھارت

دھنباد کی عمارت میں سلنڈر دھماکہ، 14 افراد ہلاک

جھارکھنڈ کے دھنباد میں منگل کی رات ایک کئی منزلہ عمارت(ملٹی اسٹوری بلڈنگ) میں مہیب آگ بھڑک اٹھی۔ کم ازکم 14 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پٹنہ: جھارکھنڈ کے دھنباد میں منگل کی رات ایک کئی منزلہ عمارت(ملٹی اسٹوری بلڈنگ) میں مہیب آگ بھڑک اٹھی۔ کم ازکم 14 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
میکسیکو کی جیل پر حملہ، 14افراد ہلاک، 24 قیدی فرار
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
این آر سی نافذ کیاجائے گا: رگھوبرداس

عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ رات 9:30 بجے جوڑا پھاٹک کے قریب واقع آشیرواد ٹاور کی دوسری منزل میں پکوان گیس(ایل پی جی) سلنڈر دھماکہ ہوا۔

فلیٹ‘ پنکج جین نامی شخص کا ہے۔ عمارت‘ دھنباد ریلوے اسٹیشن سے متصل ہے۔ محکمہ فائر کے عہدیدار نے بتایا کہ دوسری منزل میں بھڑک اٹھنے والی آگ نے تیسری‘ چوتھی اور پانچویں منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ بجھانے 24 فائر انجن طلب کئے گئے۔ فائر فائٹرس نے عمارت سے 21 افراد کو بچالیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عمارت میں شادی کی تقریب جاری تھی۔

کچھ مہمان ہوٹلوں میں ٹھہرے ہوئے تھے اور کچھ اپارٹمنٹ میں موجود تھے۔دھویں کی وجہ سے کئی لوگ بے ہوش ہوگئے۔

زخمیوں کو دھنباد میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔ جھارکھنڈ کے ضلع مجسٹریٹ سندیپ کمار نے کہا کہ مرنے والوں اور زخمیوں کی حقیقی تعداد کا بعد میں پتہ چلے گا۔