خواتین کی ترقی کیلئے تمام کو مل کر کام کرنا چاہئے: ہریش راؤ
ہریش راؤ، ضلع مجسٹریٹ رگھورام اور ضلع پریشد چیرمین روجا شرما نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور اس دوڑ کا آغاز کیا۔اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ جس طرح ریاست تلنگانہ تمام شعبوں میں آگے ہے اسی طرح تلنگانہ کی خواتین کو بھی آگے ہونا چاہئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے کہا ہے کہ خواتین کی ترقی کے لیے تمام کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سدی پیٹ ضلع مستقر کے گورنمنٹ ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں پولیس کی شی ٹیمس کے زیر اہتمام فائیو کے رن کا اہتمام کیاگیا۔
ہریش راؤ، ضلع مجسٹریٹ رگھورام اور ضلع پریشد چیرمین روجا شرما نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور اس دوڑ کا آغاز کیا۔اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ جس طرح ریاست تلنگانہ تمام شعبوں میں آگے ہے اسی طرح تلنگانہ کی خواتین کو بھی آگے ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام افرادکا جوش و خروش دیکھ کر بہت خوش ہیں جو اس رن کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد شی ٹیمس کے ذریعہ خواتین اورلڑکیوں کے تحفظ کے اقدامات کو یقینی بنایاگیا۔
انہوں نے کہاکہ تمام کو خواتین کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ساتھ ہی خواتین سے خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھنے کی خواہش کی۔