دہلی

امیزون انڈیا کا پرائم ڈے 2024 پرمختلف رعایتوں کا اعلان

ایمیزون انڈیا نے آج 20 اور 21 جولائی کو منعقد ہونے والے پرائم ڈے کا اعلان کیا اور اس دوران پیش کیے جانے والی مختلف پیشکشوں کی معلومات فراہم کیں یہ دلچسپ شاپنگ تقریب20جولائی کو رات 12بجے سے شروع کر21جولائی کو رات 11.59بجے جاری رہے گی

نئی دہلی: ایمیزون انڈیا نے آج 20 اور 21 جولائی کو منعقد ہونے والے پرائم ڈے کا اعلان کیا اور اس دوران پیش کیے جانے والی مختلف پیشکشوں کی معلومات فراہم کیں یہ دلچسپ شاپنگ تقریب20جولائی کو رات 12بجے سے شروع کر21جولائی کو رات 11.59بجے جاری رہے گی۔

امیزون کے پرائم ممبر اسمارٹ فون، کنزیومر الیکٹرانکس، ٹی وی، ایپلائینسز، امیزون آلات ، فیشن اور حسن افزا مصنوعات، گھر اور کچن، فرنیچر، روزمرہ کے لوازمات اور بہت کچھ پر رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔یہ آرام کرنے، بلاک بسٹرسے لطف اندوز ہونے اور تمام زمروں میں زبردست سودوں اور بچتوں سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع ہے۔

اکشے ساہی، ہیڈ آف ڈیلیوری اور ریٹرن ایکسپیریئنس انڈیا اور ایمرجنگ مارکیٹس، امیزون پرائم، ابھینو اگروال، ڈائرکٹر اور ہیڈ آف پرائم، امیزون انڈیا اور منیش مینگھانی، ڈائریکٹر، کنٹینٹ لائسنسنگ، پرائم ویڈیو، نے آج یہاں اعلان کیا کہ امیزون انڈیا پنے رواںسال کے سب سے زیادہ انتظار کےے جانے والے دو روزہ اتسو کی میزبانی کے لئے تیار ہے جس میں پرائم ممبروں کو پرائم ڈے 2024 کے دوران خوشیاں تلاش کرنے کے لئے مدعو کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائم ممبراسمارٹ فون، ٹی وی، ایپلائینسز، فیشن اورحسن افزا مصنوعات، گروسری، امیزون ڈیوائسز، گھر اور کچن، فرنیچر، روزمرہ کی ضروریات اور بہت کچھ پر ہزاروں ڈیل سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 450 سے زیادہ ہندوستانی اور عالمی برانڈز جیسے انٹیل، سیمسنگ، ون پلس، ہانر، ایچ پی، اسوس،ٹائٹن،ہیسنس، ٹرانڈنٹ، ایسر،لیونوو، امریکن ٹورسٹ، پلانٹیکس، ون پلس، ایتھوز گروپ ، وولٹاس، فاسل، موکوبرا،ایچ یو ایل، آٹی ٹی سی، پی اینڈ جی، ہمالیہ جیسے دیگر برانڈ کے ہزاروں نئے لانچ ہوں گے۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے بہت سے نئے آغاز ہوں گے۔امیزون پے تمام پروازوں اور ہوٹلوں، ہوم اسٹے، ولاز وغیرہ پر خصوصی قیمتوں کے ساتھ تیز ترین ہوٹل اور فلائٹ بکنگ کا تجربہ شروع کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائم ڈے کے دوران، آئی سی آئی سی آئی بینک کریڈٹڈیبٹ کارڈز، ایس بی آئی کریڈٹ کارڈز اور آئی سی آئی سی آئی بینک کریڈٹڈیبٹ کارڈز اور ایس بی آئی کریڈٹ کارڈز پر ای ایم آئی لین دین کے استعمال پر 10 فیصدکی بڑی بچت کی جا سکتی ہے۔

اس پرائم ڈے کی سب سے بڑی ڈیلز میں سے ایک، آئی فون 13 بینک آفرز سمیت 47,999 روپے کی رعایتی قیمت پر دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ 24 ماہ تک بغیر کسی لاگت کے ای ایم آئی 50,000 روپے تک ایکسچینج آفرز، 10,000 روپے تک کوپن آفرز اور بہت سے دیگر دلچسپ آفر حاصل کرسکتے ہیں۔