مشرق وسطیٰ

ایرانی دفتر خارجہ میں جرمنی اور آسٹریا کے سفیروں کی طلبی

ایران کی وزارت ِ خارجہ نے جرمنی اور آسٹریا کے سفیروں کو طلب کیا۔ ان دو ممالک نے اسرائیل پر تہران کے حملہ کے خلاف احتجاج درج کرانے ایرانی سفیروں کو طلب کیا تھا۔

تہران(آئی اے این ایس) ایران کی وزارت ِ خارجہ نے جرمنی اور آسٹریا کے سفیروں کو طلب کیا۔ ان دو ممالک نے اسرائیل پر تہران کے حملہ کے خلاف احتجاج درج کرانے ایرانی سفیروں کو طلب کیا تھا۔

سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا نے یہ اطلاع دی۔ سفیروں سے بات چیت میں ایرانی وزارت ِ خارجہ کے ڈائرکٹر برائے مغربی یوروپی ممالک ماجد نیلی احمدآبادی نے کہا کہ ایران نے اپنی سیکوریٹی کے دفاع کا عہد کررکھا ہے۔

اسرائیل کے خلاف ایران نے جو کارروائی کی وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت جائز دفاع کے اصول کے تحت آتی ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو بعض یوروپی ممالک کی تائید کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مغربی ایشیا میں ایسی تباہی نہیں دیکھی۔

یوروپی ممالک نے موثر اور عملی اقدامات کئے ہوتے تو اسرائیل نے جو قتل ِ عام مچارکھا ہے وہ رک سکتا تھا۔ یوروپی ممالک اسرائیل کو بروقت مالی امداد اور اسلحہ کی سربراہی روک سکتے تھے۔ جرمنی اور آسٹریا کے سفیروں نے تیقن دیا کہ وہ ایران کے احتجاج کو اپنی حکومتوں تک پہنچائیں گے۔