دہلیسوشیل میڈیا

سانپ پکڑنے کا نیا انداز، نوجوان لڑکی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو میں دکھائی دینے والی اس لڑکی کا نام سائبا (Saiba) بتایا جا رہا ہے، جو انسٹاگرام پر ایک مشہور اسنیک کیچر (سانپ پکڑنے والی) بن چکی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی زیر تعمیر مکان کے قریب ایک مشن پر پہنچتی ہیں، جہاں ایک پلاسٹک کے ٹب کے نیچے ایک سانپ چھپا ہوتا ہے۔

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک غیرمعمولی ویڈیو دھوم مچا رہا ہے، جس میں ایک نوجوان لڑکی فُل میک اپ، اسٹائلش کپڑوں اور مکمل اعتماد کے ساتھ ایک خطرناک سانپ کو پکڑتی دکھائی دیتی ہے۔ اس ویڈیو نے نہ صرف لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا بلکہ لاکھوں دل بھی جیت لیے ہیں۔

ویڈیو میں دکھائی دینے والی اس لڑکی کا نام سائبا (Saiba) بتایا جا رہا ہے، جو انسٹاگرام پر ایک مشہور اسنیک کیچر (سانپ پکڑنے والی) بن چکی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی زیر تعمیر مکان کے قریب ایک مشن پر پہنچتی ہیں، جہاں ایک پلاسٹک کے ٹب کے نیچے ایک سانپ چھپا ہوتا ہے۔ عام طور پر سانپ کو دیکھ کر لوگوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں، لیکن سائبا نے انتہائی اطمینان اور اعتماد کے ساتھ نہ صرف ٹب ہٹایا بلکہ سانپ کی دم پکڑ کر اُسے محفوظ طریقے سے قابو میں کیا۔

سائبا نے ویڈیو میں بتایا کہ یہ دھامَن (Rat Snake) نسل کا سانپ تھا، جو زہریلا نہیں ہوتا، لیکن لمبا اور خوفناک نظر آتا ہے، اس لیے اکثر لوگ اس سے ڈر جاتے ہیں۔ سائبا نے سانپ کو پکڑنے کے بعد ایک باکس میں رکھا اور بعد میں اُسے کھلے میدان میں جا کر آزاد چھوڑ دیا۔

ویڈیو میں وہ نہ صرف ماہر اسنیک کیچر کے طور پر دکھائی دیتی ہیں، بلکہ اُن کا گلیمرس انداز، فیشن ایبل لباس، میک اپ اور خود اعتمادی لوگوں کو حیرت زدہ کر دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر ’’گلیمرس اینیمل ریسکیوئر‘‘ کے لقب سے نوازا جا رہا ہے۔

صارفین کا ملا جلا ردعمل
یہ ویڈیو انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر اب تک 8 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور 27 لاکھ سے زیادہ لائکس حاصل کر چکا ہے۔ تبصروں میں صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ جملے بھی سامنے آئے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا:
"جب ناگن ہی سانپ پکڑنے آ جائے، تو سانپ کیا کرے گا؟”
ایک اور صارف نے کہا:
"یہ تو اصلی ’اچھا دھاری ناگن‘ لگتی ہے!”

تاہم، کچھ افراد نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے کہ اس طرح کے خطرناک کام کسی وقت جان کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، لیکن سائبا کا کہنا ہے کہ یہ صرف ان کا شوق نہیں بلکہ ان کا مشن ہے – جانوروں کو بچانا، چاہے وہ جتنے بھی خوفناک کیوں نہ ہوں۔

عام طور پر سانپ پکڑنے والوں کو جنگلی حلیہ، سخت چہرے اور روایتی انداز میں دیکھا جاتا ہے، لیکن سائبا نے اس پیشے کو نیا روپ دیا ہے۔ وہ یہ کام نہایت اسٹائل اور شان کے ساتھ کرتی ہیں، اور اُن کا انداز دیکھ کر یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ وہ ایک "فیشن + ہمت” کا منفرد امتزاج ہیں۔