حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ زخمی
سوپراسٹارامیتابھ بچن‘شہر حیدرآباد میں اپنی آنے والی فلم ”پراجکٹ کے“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ بالی ووڈ کے بگ بی نے اپنی ہیلت اپڈیٹ کواپنے بلاگ پر شیئر کیا۔
حیدرآباد: سوپراسٹارامیتابھ بچن‘شہر حیدرآباد میں اپنی آنے والی فلم ”پراجکٹ کے“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ بالی ووڈ کے بگ بی نے اپنی ہیلت اپڈیٹ کواپنے بلاگ پر شیئر کیا۔
ڈاکٹر سے صلاح ومشورہ اور حیدرآباد میں اے آئی جی ہاسپٹل میں سی ٹی اسکیان کے بعد وہ ممبئی کے لئے روانہ ہوگئے جہاں وہ اپنے گھر میں آرام کریں گے۔فلم کے ایکشن سیکوینس کے دوران 80سالہ اداکارکی دائیں پسلی کے پنجرہ کے عضلات میں زخم آیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔
امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر تحریر کیا کہ ”حیدرآباد میں پراجکٹ کے‘ ایکشن شوٹ کے دوران میں زخمی ہوگیا۔ پسلی کی کارٹیلیج پھٹ گئی اور دائیں پسلی کے پنجرہ کے عضلات زخمی ہوگئے۔ فلم کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی۔ ڈاکٹر سے صلاح ومشورہ کیا اور حیدرآباد کے اے آئی جی ہاسپٹل میں سی ٹی اسکیان بھی کرایا۔
اب میں اپنے گھر واپس آچکاہوں۔پٹی باندھی گئی‘آرام کامشورہ دیاگیا ہے۔ ہاں!حرکت کرنے اور سانس لینے میں تکلیف ہورہی ہے۔ صحت کی مکمل بحالی کے لئے چندہفتہ لگیں گے۔ درد دور کرنے کی چنددوائیں بھی چل رہی ہیں۔ امیتابھ نے یہ بات کہی۔ انہوں نے مزید تحریر کیا کہ مکمل صحت صحت یابی تک تمام مصروفیات منسوخ رہیں گی۔
میں جلسہ (بگ بی کے مکان کانام) میں آرام کررہاہوں۔ ضروری سرگرمیوں کے لئے حرکت کرنی پڑتی ہے لیکن ہاں میں مکمل آرام میں ہوں۔ میرے لئے مشکل ہوگا یامیں یہ کہوں کہ جلسہ کے گیٹ پر وہ اپنے مداحوں اورچاہنے والوں سے مل نہیں پائیں گے۔اس لئے آپ (مداح) مت آئیں اورجوآنے کا ارادہ رکھتے ہیں براہ کرم انہیں بھی جتناجلدہوسکے مطلع کریں۔
باقی سب ٹھیک ہے۔ امیتابھ نے بلاگ پر تحریر کیا ہے۔اب تک یہ واضح نہیں ہوپایاکہ امیتابھ بچن‘کب زخمی ہوئے‘پراجکٹ کے ایک سائنس فکشن ہے جس کے رائٹر اور ڈائرکٹر اشون دت ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ تلگواور ہندی میں بیک وقت جاری ہے۔ اس فلم میں امتیابھ کے ساتھ پربھاس‘دیپکا پڈکونے اور دیشاپٹانی بھی کام کررہے ہیں۔