سوشیل میڈیاشمالی بھارت

فیس بک پر نابالغ کی فحش تصویر وائرل کرنے ولا ملزم گرفتار

ایک نابالغ قبائلی لڑکی نے ایس پی شہڈول سے شکایت کی کہ کسی نے اس کی فحش تصویر فیس بک پر وائرل کر دی ہے۔ سائبر سیل نے تحقیقات کی تو موبائل فون کی لوکیشن ممبئی میں دیکھی گئی۔

شہڈول: مدھیہ پردیش کی شہڈول پولیس نے موبائل فون پر جعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر ایک نابالغ کی فحش تصویر وائرل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
خواتین کے حمام میں موبائیل رکھنے پر کم عمر لڑکا گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کی ایک نابالغ قبائلی لڑکی نے ایس پی شہڈول سے شکایت کی کہ کسی نے اس کی فحش تصویر فیس بک پر وائرل کر دی ہے۔ سائبر سیل نے تحقیقات کی تو موبائل فون کی لوکیشن ممبئی میں دیکھی گئی۔

کل شام جب وہ بڑھار میں دکھا تو بڑھار پولس نے ملزم نوجوان مہندر مہرا کو گرفتار کرلیا۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ مہندر نے مس ​​کال سے ہوئی دوستی کے دوران لڑکی کا ریپ بھی کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔

a3w
a3w