شمالی بھارت

مسلمانوں کے خلاف مسلح ہوجانے اور تشدد کرنے کی اپیل، غازی آباد کے ایک اور سادھو کابیان

غازی آباد فارم ہاوز میں 14 تا18 ستمبر کے دوران منعقدہ ایک تقریب کے ویڈیو میں یتی رام سروپا نند کو جو غازی آباد دسنا کے شیوشکتی دھام سے تعلق رکھتاہے اور یتی نرسنگھا نند کا چیلا ہے‘ایک بڑے ہجوم سے یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف مسلح ہوجائیں۔

دہرہ دون: یتی رام سروپا نند گری نے گذشتہ ماہ دہرہ دون پریس کلب میں اپنی جذباتی تقریر کے ذریعہ برہمی پیدا کردی تھی جہاں اس نے مسلمانوں کے خلاف تشدد کی اپیل کی تھی جس کے نتیجہ میں اس کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ دلان والا پولیس نے رام سروپا نند کے خلاف از خود کارروائی کی تھی اور کہاتھا کہ یہ اقدام نفرت انگیز تقریر کے واقعات کے خلاف سپریم کورٹ کے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلم تحفظات کے30 سال کی تکمیل، محمد علی شبیر کو تہنیت پیش کی جائے گی:سمیر ولی اللہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

 غازی آباد فارم ہاوز میں  14 تا18 ستمبر کے دوران منعقدہ ایک تقریب کے ویڈیو میں یتی رام سروپا نند کو جو غازی آباد دسنا کے شیوشکتی دھام سے تعلق رکھتاہے اور یتی نرسنگھا نند کا چیلا ہے‘ایک بڑے ہجوم سے یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف مسلح ہوجائیں۔

 اس کی حالیہ نفرت انگیز تقریر پر ابھی تک اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ کاوی نگر کے اسسٹنٹ کمشنر ابھیشک سریواستم نے بتایا کہ انہیں یہ نہیں معلوم کے اب تک سوامی کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے۔