تلنگانہ

تلنگانہ سرکل کے انڈیا پوسٹ کی پوسٹل پنشن عدالت

تلنگانہ سرکل کے انڈیا پوسٹ کی جانب سے سال 2026 کی پہلی پوسٹل پنشن عدالت 21 اپریل کو 11بجے دن میدھا کانفرنس ہال، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کے دفتر، ڈاک سدن، عابڈز، حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ سرکل کے انڈیا پوسٹ کی جانب سے سال 2026 کی پہلی پوسٹل پنشن عدالت 21 اپریل کو 11بجے دن میدھا کانفرنس ہال، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کے دفتر، ڈاک سدن، عابڈز، حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات


پنشنرس اور فیملی پنشنرس اپنی پنشن، گریجویٹی اور اس سے متعلقہ دیگر شکایات 31 مارچ تک بذریعہ ڈاک یا ای میل [email protected] جمع کرا سکتے ہیں۔

ڈاک کے ذریعہ بھیجے جانے والے خطوط اور لفافوں پر واضح طور پر”پوسٹل پنشن عدالت لکھا ہونا ضروری ہے۔

درخواست گزاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی شکایت کے ساتھ ریجنل یا ڈویژنل سطح پر کی گئی کارروائی اور وہاں سے ملنے والے جواب کی کاپی بھی منسلک کریں۔


حکام نے واضح کیا ہے کہ جو معاملات مختلف عدالتوں میں زیرسماعت ہیں، ان پر اس عدالت میں اس وقت تک غور نہیں کیا جائے گا جب تک کہ عدالتیں ان کا فیصلہ نہ کر دیں۔ درخواست گزارمقررہ تاریخ اور وقت پر ذاتی طور پر ڈاک سدن، عابڈز میں ہونے والی اس عدالت میں شرکت کر سکتے ہیں۔