مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند اتوار کو دیکھنے کی اپیل

چاند دیکھنے کی گواہی کے لیے عدالت تک جانا ممکن نہ ہو تو قریبی سینٹر سے ٹیلی فون پر چاند دیکھنے کی شہادت کے بارے میں اطلاع دیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں یکم رمضان 11 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے، اِس لحاظ سے عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوسکتی ہے۔

ریاض: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند کل اتوار کی شام دیکھنے کی اپیل کی ہے جبکہ لندن کے مشہور ویسٹ اینڈ کو رمضان کی آمد سے قبل خوبصورتی سے سجایا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں
سعودی عرب میں افسانہ نویسی کیلئے اعزاز

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سپریم کورٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں جس شخص کو بھی ماہ رمضان کا چاند دکھائی دے وہ اپنی گواہی قریب ترین عدالت میں دے۔

مزید کہا گیا کہ چاند دیکھنے کی گواہی کے لیے عدالت تک جانا ممکن نہ ہو تو قریبی سینٹر سے ٹیلی فون پر چاند دیکھنے کی شہادت کے بارے میں اطلاع دیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں یکم رمضان 11 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے، اِس لحاظ سے عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب لندن کی کوونٹری اسٹریٹ کو رمضان کی آمد سے قبل لائٹس لگا کر روشن کر دیا گیا۔ میئر لندن صادق خان نے بھی تقریب میں شرکت کر کے سب کو یکجا ہونے کا پیغام دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رواں سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رویت ہلال کمیٹی ریسرچ کونسل کے جنرل سیکریٹری مفتی خالد اعجاز نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا تھا کہ 11 مارچ بروز پیر کی شام کو مطلع صاف ہونے کی صورت میں ہلال کی رویت باآسانی ممکن ہے لہٰذا امکان ہے کہ پہلا روزہ منگل 12مارچ 2024 کو ہو گا۔

a3w
a3w