انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ۔ موٹر سائیکل کے پیچھے رسی سے باندھ کر اژدھے کو کئی کلومیٹر گھسیٹا گیا۔ ویڈیو وائرل
چھتیس گڑھ کے ضلع کانکیر میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شخص نے اژدھے کو رسی سے باندھ کر اپنی موٹر سائیکل کے پیچھے کئی کلومیٹر تک سڑک پر گھسیٹا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے

نئی دہلی: چھتیس گڑھ کے ضلع کانکیر میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شخص نے اژدھے کو رسی سے باندھ کر اپنی موٹر سائیکل کے پیچھے کئی کلومیٹر تک سڑک پر گھسیٹا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے عوام اور جنگلی حیات کے تحفظ کے حامیوں میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار بے رحمی سے اژدھے کو کھینچتا جا رہا ہے۔ ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے اس بے زبان جاندار کے ساتھ ہونے والی اس بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مجرم کو سخت سزا دی جانی چاہئے۔
अजगर को रस्सी से बांध कर मोटरसाइकिल से घसीटता युवक. छत्तीसगढ़ के कांकेर का यह वीडियो है. pic.twitter.com/OdVYrRDLFx
— Priya singh (@priyarajputlive) August 2, 2025
مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کانکیر کے ایک دیہی علاقہ میں پیش آیا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ مقامی لوگ بھی شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ابھی تک حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم جنگلی حیات کے کارکنوں اور شہریوں نے محکمہ جنگلات اور مقامی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شخص کی فوری شناخت کی جائے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔