مشرق وسطیٰ

سعودی عرب،ڈونباس کی انسانی مدد کے لیے تیار

سعودی عرب‘ڈونباس علاقہ کے باشندوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز کے سربراہ عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

ریاض: سعودی عرب‘ڈونباس علاقہ کے باشندوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز کے سربراہ عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں

الربیعہ نے تیسرے ریاض انٹرنیشنل ہیومانیٹیرین فورم کے موقع پر کہاکہ اب تک ہمیں یوکرین سے درخواست موصول ہوئی ہے لیکن ابھی تک ڈونباس کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین نے کمبل‘ ہیٹر اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی درخواست کی ہے جنہیں ان کا امدادی مرکز انسانی امداد فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

انسانی ہمدردی اور پناہ گزینوں کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے اداروں نے گزشتہ ہفتہ 5.6 ارب ڈالر کی انسانی امداد کی اپیل کی تھی تاکہ جنگ سے متاثرہ 15 ملین سے زیادہ یوکرینی شہریوں کی مدد کی جاسکے۔

اس رقم میں سے 3.9 بلین ڈالر یوکرین کے لیے انسانی ہمدردی کے ردعمل کے منصوبہ کے تحت 01.11 کروڑ لوگوں کو خوراک اور ادویات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 1.7 ارب ڈالر کا استعمال پناہ گزین اسکیم کے تحت 10 ممالک بلغاریہ‘ چیک ریپبلک‘ ایسٹونیا‘ ہنگری‘ لاطیویا‘ لتھوانیا‘ مالڈووا‘ پولینڈ‘ رومانیہ اور سلوواکیہ میں مقیم 42 لاکھ یوکرینی مہاجرین کی مدد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔