امریکہ و کینیڈا

گرل فرینڈ کے سامنے ایک شخص کا قتل، ویڈیو وائرل

نیویارک میں ایک شہری نے گرل فرینڈ کے سامنے دوسرے کو چاقو مار کر ہلاک کردیا اور اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نیویارک: نیویارک میں ایک شہری نے گرل فرینڈ کے سامنے دوسرے کو چاقو مار کر ہلاک کردیا اور اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
کرکٹر امام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک
فرار ہونے سے انکارپر معشوقہ کے بچے کا اغوا

نیویارک پولیس اس مشتبہ شخص کی تلاش کر رہی ہے جس نے صبح کے وقت ایک بس اسٹاپ کے قریب ایک "ناقابل تصور” حملے میں ایک شخص کو متعدد بار چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔

ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم متاثرہ ریان کارسن نامی سماجی کارکن اور اس کی گرل فرینڈ کے پاس آیا اور ان پر حملہ کردیا۔ اس نے خاتون کے سامنے پہلے گھونسوں سے لڑائی کی اور پھر اسے چاقو مار دیا۔

پولیس اور ذرائع کے مطابق کارسن کی گرل فرینڈ نے اپنے جان لیوا زخمی عاشق کو کنگز کاؤنٹی ہسپتال سینٹر لے گئی جہاں اسے بچایا نہیں جا سکا۔

واقعہ صبح 4 بجے سے کچھ دیر پہلے بروکلین میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ کارسن معروف سماجی انصاف کے وکیل تھے۔ ان کے سینے میں چھرا گھونپا گیا تھا۔

نیویارک میں اے بی سی نے اطلاع دی کہ کارسن اور اس کی گرل فرینڈ ایک شادی سے گھر واپس آرہے تھے جب ان پر بلا اشتعال حملہ کردیا گیا۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک نامعلوم ملزم کی تصویر شائع کی جو قتل میں مطلوب ہے۔ پولیس کے ترجمان نے منگل کی شام کہا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

a3w
a3w