بین الاقوامی

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ غزہ کی صورتحال پر روپڑے (ویڈیو وائرل)

ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 25 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں سے نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ خوراک کی قلت الگ ہے۔

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (WHO) کے سربراہ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس غزہ کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس گورننگ باڈی سے خطاب میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیل فلسطین تنازع کے حقیقی حل کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
خرطوم میں بائیولوجیکل لیاب پر حملہ، خطرناک وائرس پھیلنے کا اندیشہ
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر

ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 25 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں سے نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ خوراک کی قلت الگ ہے۔

 اس صورت حال نے غزہ کو جہنم بنادیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل جن کا پورا بچپن جنگ میں گزرا تھا اور ان کے اپنے بچے ایتھوپیا کی 1998-2000 کی اریٹیریا کے ساتھ سرحدی جنگ میں بمباری کے دوران ایک بنکر میں چھپنے پر مجبور ہو گئے تھے غزہ پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو روا ہوگئے۔