سوشیل میڈیا

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تیاریاں شروع

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور اینکور ہیلتھ کیئر کے سی ای او ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔

نئی دہلی: اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں  جوڑے کے شادی سے پہلے کی تقریباتلد شروع ہونے والی ہیں حال ہی میں شاہ رخ خان اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریب کے لیے جام نگر گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
حضرت سید محمد عبدالقادر بابا مجذوبؒ کے86 ویں سالانہ سہ روزہ عرس شریف تقاریب کے ملٹی کلر وال پوسٹرز کی رسم اجرائی
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
اننت امبانی کی پری ویڈنگ، شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کاپرفارمنس (ویڈیو)
جشن تاسیس تلنگانہ، جائزہ اجلاس میں سرگرمیوں کو قطعیت

 ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار نے جوڑے کی شادی میں پرفارمنس کے لیے جام نگر کا دورہ کیا۔ جمعرات، 22 فروری کو ممبئی روانہ ہونے سے پہلے انہوں نے جام نگر میں ایک دن گزارا۔ سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار جام نگر ایئرپورٹ جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

جام نگر میں ایک دن گزارنے کے بعد شاہ رخ خان کو ایئرپورٹ سے ممبئی جاتے ہوئے دیکھا گیا -وائرل ہونے والی ویڈیو میں ان کی جھلک دیکھ کر اداکار کو پہچاننا بہت مشکل ہے۔ شاہ رخ خان کو کیمرے کی طرف دیکھے بغیر جلدی میں ایئرپورٹ میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور اینکور ہیلتھ کیئر کے سی ای او ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔شادی سے پہلے کے فنکشنز یکم مارچ سے شروع ہوں گے۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تیاریو ں کیلئے شہر کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے۔

گزشتہ سال اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے ممبئی میں منعقدہ گول دھنا تقریب میں منگنی کی تھی۔ گول دھنا تقریب میں موجود مہمانوں کو دھنیا اور گڑ دیا جاتا ہے۔ گجراتی رسم و رواج کے مطابق گول دھنا کو منگنی سمجھا جاتا ہے۔